26 نومبر 2016 - 11:24
جرمنی اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین میں 30 فیصد اضافہ

ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ مائیکل ٹوکاس نے لندن میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اگست 2016ء کے دوران ایران اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اور اس مدت میں ایران اور جرمنی کے درمیان تجارتی لین دین میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اندازہ لگایا جاتا ہے کہ رواں سال کے دوران اس میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

مائیکل ٹوکاس نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بحال کرنا چاہتی ہیں۔

ایران اور جرمنی کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ بہت سے یورپی بینکوں نے ایرانی بینکوں کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کردیے ہیں اور بعض ایرانی بینکوں نے یورپ میں اپنی سرگرمیوں کو آغاز کیا ہے۔

.......

/169