24 نومبر 2016 - 18:15
علامہ اقبال بہشتی ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر منتخب

پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین ملی یکجہتی کونسل کے رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضٰی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کابینہ کے انتخابات ہوئے، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے تین رہنمائوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کر لیا گیا، جن میں علامہ محمد اقبال بہشتی بطور صوبائی نائب صدر، علامہ سید مرتضٰی عابدی سیکرٹری مالیات اور علامہ سید عبد الحسین رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔ یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی تقریباً 21 مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک مذہبی اتحاد ہے، جو کہ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169