24 نومبر 2016 - 14:30
امریکی سینیٹر کورکر، ٹرمپ ایٹمی معاہدے پر عمل کریں

امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کریں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کورکر نے جو اس سے پہلے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے سخت ناقدین میں سے تھے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر ٹھوس طریقے سے عمل درآمد کے لئے زیادہ اقدامات کریں ، بجائے اس کے وہ اس معاہدے کو کنارے لگائیں - امریکی سینیٹر کورکر نے کہاکہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے سبھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر موجودہ معاہدے پر عمل درآمد کرے-

واضح رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ مارچ کے مہینے میں صیہونی لابی آیپیک کے اجلاس میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو ایک المیہ قراردیتے ہوئے اس کو بدترین معاہدہ بتایا تھا - ٹرمپ ایٹمی معاہدے کے سخت ترین مخالفین میں سے ہیں اور وہ بارہا یہ کہہ چکےہیں کہ وہ معاہدے کے متن کو پھاڑ کر پھینک دیں گے -

.......

/169