اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے حق خود ارادیت سے متعلق قرارداد پیش کئے جانے میں ملیشیا ، برازیل، اسلامی جمہوریہ ایران، مصر، نائیجیریا، سعودی عرب ، لبنان اور جنوبی افریقہ سمیت بہتّر ملکوں نے ساتھ دیا، جس کے بعد جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور کی ذیلی کمیٹی نے اس قرارداد کو منظور کر لیا-
کمیٹی کے ایک سو ترانوے ممالک ممبرہیں- قرارداد میں حق خود ارادیت کو لوگوں کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا اور اس حق کو دبانے کے لئے ہر طرح کی فوجی مداخلت اور غیر ملکی تسلط کی بھی مذمت کی گئی ہے- پاکستان میں مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے اس قرارداد کو منظور کرانے سے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی کوششوں کو تقویت ملے گی-
اس قرارداد کو توثیق کے لئے اگلے مہینے جنرل اسمبلی میں بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے- یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ پاکستان ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عوام کے حق ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔
.......
/169