19 نومبر 2016 - 14:41
کربلا کی جانب شمع حسینی کے پروانوں کا ملین مارچ جاری

اربعین یا چہلم امام حسین علیہ السلام میں محض ایک روز کا فاصلہ باقی بچا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں اور شمع حسینی کے گرد طواف کر رہے ہیں۔ جبکہ اربعین مارچ میں شریک شمع حسینی کے لاکھوں پروانے نجف کربلا شاہراہ پر گامزن ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صحرائے کربلاس میں شہید ہونے والے، نواسہ رسول سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ بہتر ساتھیوں کا چہلم عراق میں پیر کے دن منایا جائے گا۔اس عظیم اجتماع میں شرکت کے شمع حسینی کے لاکھوں پروانے ہرسال دنیا بھر سے کربلائے معلی میں جمع ہوتے ہیں۔پچھلے چند روز کے دوران، پاکستان، ہندوستان،سعودی عرب، بحرین، کویت، لبنان، آذربائیجان، ترکی اور ایران سے لاکھوں زائرین زمینی اور فضائی راستوں سے کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں۔

 حسینی قافلوںکی نجف سے روانگی

عراقی حکام کے مطابق  نجف، کربلا سالانہ اربعین ملین مارچ میں اس سال ڈیڑھ کروڑ عراقی اور بیس لاکھ ایرانی زائرین شریک ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں سے آنے والے زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد قافلوں کی شکل میں نجف سے کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہے۔نجف کربلا ملین مارچ میں بچے، بوڑھے اور مرد وخواتین سب شریک ہیں اور عشق حسینی کی بدولت سفر کی تمام تر سختیاں ان کے سامنے ہیچ ہیں۔ملین مارچ کے شرکا بیاسی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے آج رات کربلا معلی پہنچنا شروع ہوجائیں گے ۔

حسینی قافلے رواں دواں

نجف کربلا ملین مارچ میں شریک حسینی قافلوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور علاقے کی مکمل فضائی نگرانی بھی کی جاری ہے۔
زائرین کی سہولت کے لیے جگہ جگہ کھانے پینے کی سبیلیں اور استراحت گاہیں قائم کی گئی۔ لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین رضاکارانہ طور پر حسینی قافلوں میں شریک لوگوں کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

زائرین کے قائم پانی کی سبیل

عراق میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم پیر کو پورے مذہبی اور روائتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائےگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال اربعین حسینی میں دنیا بھر سے ستائیس ملین زائرین شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169