19 نومبر 2016 - 14:41
پاک افغان سرحد پر پہلی مرتبہ پرچم اتارنے کی تقریب

چمن کے مقام پر باب دوستی پہ ایف سی سکاؤٹس نے پہلی مرتبہ پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترنہ سے کیا گیا، جس کے بعد باب دوستی سے قومی پرچم کو اتارا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چمن کے مقام پہ پاک افغان بارڈر پر واقع باب دوستی پر ایف سی سکاؤٹس نے پہلی بار پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی۔ سدرن کمان کے کمانڈر بریگیڈئر ندیم سہیل، ایف سی چمن سکاؤٹس کے کرنل عثمان، ڈپٹی کمشنر قیصر خان اور قبائلی عمائدین سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا، جس کے بعد باب دوستی گیٹ سے قومی پرچم کو اتارا گیا۔ تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

.......

/169