19 نومبر 2016 - 14:39
اربعین حسینی کے اجتماع میں عوام کا جوش و خروش درحقیقت تکفیری سوچ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے

آیت اللہ مکارم شیرازی نے بغیر ویزہ کے اربعین کا سفر کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ کے بغیر سفر کرنا حرام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی نے اربعین حسینی کے عظیم الشان اجتماع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع بغیر کسی تبلیغ کے اور دعوت کے، عظمت کی بلندیوں تک پہنچا سب لوگ اپنی مرضی سے اربعین حسینی کے موقع پر نجف سے کربلا پیدل سید الشہداء(ع) کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے اربعین حسینی کے حوالے سے عالمی میڈیا کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے غیرمعمولی اجتماع کو عالمی میڈیا کوریج نہیں دیتا لیکن یہ لوگ یاد رکھیں جو بھی کرلیں اربعین حسینی کے اجتماع کے بارے میں دنیا کے سب لوگ جائیں گے حتی دنیا بھر کے لوگ اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کے اجتماع میں عوام کا جوش و خروش درحقیقت تکفیری سوچ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے اس لئے اس سرمائے کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ دشمن اس عظیم اجتماع کو خراب کرنے کے درپے ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخر میں کہا کہ تمام زائرین ویزہ کے بغیر سفر نہ کریں کیونکہ ویزہ کے بغیر سفر کرنا حرام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169