19 نومبر 2016 - 14:34
کنٹرول لائن پر 13 ہندوستانی اور 7 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت

ہندوستان نے کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج کی کارروائی میں اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج کی کارروائی میں اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرلیا ہے۔ ہندوستانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے دوران7 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ہمارے 13 فوجی مارے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169