19 نومبر 2016 - 10:34
لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار کو دھشتگرد گروہ قرار دے دیا گیا

نیشنل کائونٹرٹیررازم آتھارٹی (نیکٹا) نے لشکر جھنگوی العالمی اور جماعت الاحرار نامی گروہوں کو رواں ماہ میں ہی کالعدم قرار دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ تسنیم خبررساں ادارے کی خبر کے مطابق، نیشنل کائونٹرٹیررازم آتھارٹی (نیکٹا) نے لشکر جھنگوی العالمی اور جماعت الاحرار نامی گروہوں کو رواں ماہ میں ہی کالعدم قرار دیا ہے۔

جبکہ یہ دونوں تکفیری گروہ ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کررہے ہیں۔

جماعت الاحرار نے بھارت سے ملحقہ پاکستانی زمینی سرحدی علاقے واہگہ میں بھی خودکش حملہ کیا تھا۔ یہ طالبان کا ہی ایک ذیلی گروہ ہے۔

لشکرجھنگوی العالمی بھی طویل عرصے سے دہشت گردی کررہا ہے لیکن حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ان پر پابندی لگانے لگانے میں نیکٹا کو اتنے ماہ و سال لگ گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242