19 نومبر 2016 - 09:12
امریکہ میں سیاسی نظام کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری

امریکہ میں سیاسی نظام اور نسل پرستی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے فلوریڈا اور ورجینیا کی سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں امریکی شہری، فلوریڈا کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ساحلی تفریح گاہ کی جانب مارچ کیا۔

ایسےہی مظاہرے ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک میں بھی کے گئے جہاں سیکڑوں لوگوں نے مین گیٹ کے علاقے میں جمع ہوکر نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔
اس سے قبل امریکہ کے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ نے بھی موجودہ سیاسی نظام اور نسل پرستی کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ اور ملک گیر مظاہرے کیے تھے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

.......

/169