15 نومبر 2016 - 17:40
صوبۂ بلوچستان میں پاکستانی زائرین پر حملہ ناکام

پاکستان کی سیکورٹی فورس نے صوبۂ بلوچستان میں پاکستانی زائرین کے راستے میں بارود سے بھری ہوئی موٹر سائیکل کا پتہ لگا کر اسے ناکام بنا دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورس نے ایک نوجوان کی ہوشیاری کے سبب، صوبۂ بلوچستان میں بم نصب شدہ ایک موٹر سائیکل دریافت کی ہے جو امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے راستے میں رکھی گئی تھی- اس خبر کے ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس بم کو ناکارہ بنادیا-

صوبۂ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ میں شیعہ اور سنی گروہوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے- دنیا کے دیگر ملکوں کے زائرین کی طرح بہت سے پاکستانی شیعہ بھی اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی غرض سے کربلا کے لئے روانہ ہوئے ہیں-

اس سے قبل بھی پاکستانی زائرین پر متعدد بار حملے کئے جا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169