اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جینز اسٹولٹن برگ نے روز نامہ آبزرور میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپ کو اپنی سلامتی کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے حوالے سے یورپی ملکوں کے خدشات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کو ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا اور اس کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے بیان سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپ میں سلامتی کی سلسلے میں تشویش پیدا ہوچکی ہے۔
.......
/169