اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ جان ساورز نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے خارجہ تعلقات میں تند و تیز اور اہانت آمیز لہجے میں بات کی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ جان ساورز نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر اوباما کے مقابلے میں روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن ایٹمی جنگ کے بادل بدستور ہمارے سروں پر منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ روس اور امریکہ چین محاذ آرائی دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲