اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’ریچرڈ بیکر‘‘نے ملک میں حالیہ انتخابات کہ جس میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ فاتح ہوکر اُبھرےہیں امریکی انتخابی نظام حقیقی معنوں میں دھاندلی کا شکار رہا ہے اورڈونالڈ ٹرمپ جیسے ارب پتی افراد کو ہی انتخابات میں کامیاب ہونے کی ضمانت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں کس کو کامیاب بنانا ہے یہ فیصلہ وال سٹریٹ اوردیگر ادارے طے کرتے ہیں کیونکہ وہ صدارتی انتخابات پر کھربوں ڈالر خرچ کرتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ 2016 ء کے انتخابات میں دو نامزد صدارتی امیدوار اکثرامریکی عوام کو ناپسند تھے اورلوگ کسی تیسری اوپشن کے ہونے کی خواہش رکھتے تھے۔
انہوں نےکہاکہ ٹرمپ کی نسل پرستی اسلام وتارکین وطن مخالف بیانات سے امریکہ بھر میں مسلمان ،مہاجرین اورمزدوروں میں خوف وہراس کی لہر پھیل گئی ہے۔
انہوں نے پیشنگوئی کی کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے رجعت اورعوام مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ نومنتخب امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ حکمران طبقے کے سی ای او کی حیثیت سے وائٹ ہاوس میں بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔
واضح رہےکہ صدارتی انتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاتھاکہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوسکتی ہے انہوں نے ہیلری کلنٹن کے خفیہ ایمیلز کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا تھاکہ ان کی نظر میں امریکی صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوگی اوراسلئے ہیلری کلنٹن خود کو کامیابی کے قریب سمجھتی ہے ۔
انہوں نےکہا تھاکہ صدارتی انتخابات ہرگز شفاف نہیں ہونگے اوردھاندلی کیلئے میڈیا کو بھی غلط طریقے سے استعمال کیاجا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲