11 نومبر 2016 - 17:06
ایران کا جوہری معاہدہ۔ بین الاقوامی معاہدہ اور ناقابل واپسی ہے: روس

عالمی جوہری توانائی ادارے کے روسی نائب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور یہ ناقابل واپسی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی جوہری توانائی ادارے کے روسی نائب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور یہ ناقابل واپسی ہے.

يہ بات 'ميخائل چوداكف' نے جمعرات كے روز روسي خبر رساں ادارے سگودنيا كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ عالمي جوہري توانائي ادارہ ايك تكنيكي تنظيم ہے اور اس كا سياست سے كوئي تعلق نہيں ہے اور ميں سمجھتا ہوں كہ اسي وجہ سے جوہري معاہدہ قابل واپسي نہيں ہے.

اس سے قبل، يورپي يونين كي پاليسي چيف 'فيدريكا موگريني' نے جوہري معاہدے كي اہميت اور اس كے نفاذ كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا تھا كہ جوہري معاہدہ، اقوام متحدہ كے فريم ورك ميں ايك كثير الجہتي معاہدہ ہے.

موگريني نے كيبل نيوز نيٹ ورك كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران كا جوہري معاہدہ، امريكہ اور ايران كے درميان دو طرفہ معاہدہ نہيں ہے بلكہ يہ ايك كثيرالجہتي معاہدہ ہے اور ٹرمپ اس معاہدے كي خلاف ورزي نہيں كرسكتا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ اب وہ جوہري معاہدے كي براہ راست ذمہ داري ہيں اور اس كے نفاذ كي نگراني كے حوالے سے بنائي جانے والي مشتركہ كميٹي كي سربراہ ہوں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲