11 نومبر 2016 - 08:09
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار تعزیت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوں نے اظہار تعزیت کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوں نے اظہار تعزیت کیااور ملک بھر کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ امین شہیدی،سید ناصر شیرازی،علامہ مبارک موسوی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ سید علی رضوی،علامہ تصور جوادی،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ ہاشم موسوی،علامہ محمد اقبال بہشتی،علامہ اعجاز حسین بہشتی،سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے جنازے میں شرکت کی،جنازے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا،مرکزی ترجمان کیمطابق مرحومہ کی رسم قل 12نومبر بروز ہفتہ ان کے آبائی گاوُں شکریال میں ادا ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲