اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور سویڈن کی نائب وزیر خارجہ نے تہران میں ایک ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
تفصيلات كے مطابق، 'محمدجواد ظريف' اور ايران كے دورے پر آنے والي سويڈن خاتون سفارتكار 'ہينكا سودير' نے دوطرفہ تعلقات كے فروغ، سياسي اور اقتصادي خاص طور پر بينكاري شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو وسعت دينے كے طريقوں كا جائزہ ليا.
ايران اور سويڈن كے اعلي سفارتكاروں نے ايران اور يورپي يونين كے تعلقات پر بھي تبادلہ خيال كيا.
اس ملاقات ميں خطي اور عالمي صورتحال بالخصوص شام كے موجودہ بحران اور منشيات كي اسمگلنگ كے مسائل كے حوالے سے بھي بات چيت ہوئي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲