اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی جن کو آج علی الصبح انکی رہائشگاہ نیو رضویہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا، کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
کراچی پولیس نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، علامہ احمد اقبال رضوی کو آج علی الصبح انکی رہائشگاہ نیو رضویہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ان پر سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کیونکہ نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت انہوں نے کی تھی۔
انکا پرامن احتجاج علامہ مرزا یوسف حسین اور فیصل رضاعابدی سمیت دیگر شیعہ زعماء کی رہائی کے لئے تھا۔




