6 نومبر 2016 - 20:18
عراق کے صدر نے سامرا میں زائرین پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی

عراق کے صدر فواد معصوم نے سامرا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے سامرا میں ایرانی زائرین کی بسو‎ں کے کارواں پر خودکش دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے اسی کے ساتھ عراق کے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی تکرار کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو ختم کر دیا جائے جو نواسہ رسول امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین پر حملہ کرنے کی فکر میں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے بزدلانہ اور وحشیانہ ہیں جن کا کوئی بھی اخلاقی اور انسانی جواز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲