3 نومبر 2016 - 12:41
دہشتگرد تنظیم داعش کےسربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام

البغدادی کایہ پیغام آج کےدن 3 نومبر کوانٹرنیٹ پر شائع کیاگیا ہے- ابوبکر البغدادی نے کہا ترکی اب داعش کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: دہشتگرد تنظیم داعش کےسربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام کےذریعے اپنے ساتھیوں کو ترکی اورسعودی عرب پرحملہ کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ البغدادی کایہ پیغام آج کےدن 3 نومبر کوانٹرنیٹ پر شائع کیاگیا ہے۔

البغدادی نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ترکی اب داعش کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ( البغدادی) اپنے ساتھیوں کو حکم دے رہے ہیں کہ وہ ترکی پر حملہ کرے۔

31 منٹ تک رہنے والے اس آڈیو پیغام میں البغدادی نے سعودی عرب میں موجود داعشیوں کو بھی حکم دیا ہےکہ وہ سعودی عرب میں سکیورٹی عناصر،شہزادے،مصنفین اورصحافیوں کونشانہ بنائے۔

۔۔۔۔۔

/169