3 نومبر 2016 - 10:38
امریکہ میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھرکوآگ لگآ دی گئی

امریکی ریاست میسی سپی میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھرکو آگ لگا کر نذرآتش کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسی سپی میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھرکو آگ لگا کر نذرآتش کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست میسی سپی کے علاقے گرینفیل میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھرکو نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا۔
حملہ آوروں نے گرجا گھرکوجلانے کے بعد امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی درج کئے۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی حکام کے مطابق چرچ کو آگ لگائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فائربریگیڈ کے سربراہ روبن براؤن کے مطابق چرچ میں آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم چرچ کا اندرونی حصہ آگ لگنے سے بری طرح متاثرہوا ہے۔
ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی ہرطرح سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169