2 نومبر 2016 - 10:40
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی علاقائی ملکوں کو تقسیم کرنے کی سازش کے مقابلے میں استقامت پر تاکید

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے علاقائی ملکوں کو تقسیم کرنے کی دشمنوں کی ناپاک سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی سازشوں کےخلاف مقابلہ کرنا ناگزیر ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے دورے پر آنے والے عراق کی کردستان پیٹریاٹک یونین کے سیاسی دفتر کے سربراہ 'ملا بختیار' اور ان کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکی یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے مفادات کی تکمیل کی غرض سے علاقے کے تاریخی اور طاقتور ملکوں کے حصے بخرے کردیں اس لئے ان کی اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے-

انہوں نے ایران اور عراق کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہماری اہم ترجیح ہے.

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ خطے میں اسلام دشمن عناصر، پراکسی وار اور تکفیری دہشت گردوں اور انتہا پسند گروہوں کے ذریعے عراق اور شام کے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں-

اس ملاقات میں ملا بختیار نے کہا کہ ایران بنیادی طورپر خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہا ہے اور عراقیوں کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اصولی مواقف کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169