2 نومبر 2016 - 10:36
حرم اہل بیت(ع) کے دفاع میں شہید ہونے والوں پر فخر محسوس کرتا ہوں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ میں اہل بیت رسول کے حرم مطہر کے دفاع میں شہید ہونے والوں پر فخر کرتا ہوں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کے روز، اہل بیت اطہارعلیھم السلام کے حرم کے دفاع میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی - آپ نے اس ملاقات میں فرمایا کہ میں اہل بیت اطہار علیھم السلام کے پاک روضوں کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے عظیم شہیدوں پر فخر کرتا ہوں.

 اس موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ظہر و عصر کی نماز ادا کی اور اس کے بعد اس خصوصی ملاقات میں شریک بعض افراد نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا.

/169