1 نومبر 2016 - 19:24
الجزائر نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی توسیع کا خیر مقدم کیا

الجزایر کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلی کمیٹی کے اجلاس عنقیب تہران میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے الجزایر، ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات الجزایر کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلی کمیٹی کے اجلاس عنقیب تہران میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے الجزایر، ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے.

يہ بات ' عبدالمنعم احريز' نے الجزائر كے قومي دن كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹرويو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ حاليہ برسوں ميں دونوں ممالك كے سياسي حكام نے سرمايہ كاروں اور تاجروں كي حمايت كيساتھ تمام شعبوں ميں نئي تعاون كي مواقع كے حصول كيلئے كوشش كئے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران اور الجزاير كے جغرافيائي سياسي پوزيشن اور موجودہ سلامتي اور استحكام اور بنيادي ڈھانچے كي وجہ سے تعلقات كو فروغ دينے كيلئے اہم كردار ادا كر سكتے ہيں اور اس كے تعلقات جنوبي تعاون كيلئے ايك بڑي مثال ہے.

انہوں نے كہا كہ الجزاير،شام اور يمن كے عوام كي حمايت جاري ركھے گا اور ان ممالك كے بحرانوں كے سياسي حل پر يقين ركتھے ہيں.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كو اقتصادي تعاون كي سطح كو سياسي تعلقات كي سطح تك پہنچنے چاہيئے كيونكہ اقتصادي تعاون كي ترقي دوطرفہ تعاون كيلئے اہم ترجيح ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران خطے ميں دہشت گردي سے مقابلہ كرنے ميں اہم كردار ادا كر رہا ہے اور ہم ايران كيساتھ دہشت گردي سے مقابلہ كرنے كي تعاون كا تيار ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲