1 نومبر 2016 - 10:29
اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل عہدے سے مستعفی

اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد مدنی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ایاد مدنی کو مصری صدر کی توہین مہنگی پڑ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد مدنی نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے ایاد مدنی کو مصری صدر کی توہین مہنگی پڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ایاد مدنی کی جگہ سعودی عرب کے سابق سماجی امور کے وزیر یوسف العثیمین کو اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی توہین کرنے کے بعد ایاد مدنی پر کئی اسلامی ممالک کا استعفی کے لئے شدید دباؤ تھا ۔ مصر نے یوسف بن احمد العثیمین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169