29 اکتوبر 2016 - 10:54
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
موگرینی کل رات تہران پہنچیں جہاں اس نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
اطلاعات کے مطابق موگرینی اس سفر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی حکام سے علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خيال اور گفتگو کریں گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169