اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہروں شکاگو اور فلوریڈا میں2 طیاروں میں آگ لگنے سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلاحادثہ امریکی ایئرلائن کے بوئنگ 767 کو پیش آیا جب جہاز کےٹیک آف کرنےسے پہلے اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔
عملے کے 9ارکان سمیت جہاز میں موجود تمام 170 افراد کوایمرجنسی اقدامت کے ذریعے نکال لیا گیا ۔ دوسرا حادثہ ایک بین الاقوامی کوریئرکمپنی کے جہاز کو پیش آیا، حکام کےمطابق ’ڈی سی ۔10‘طیارے کا لینڈنگ گیئرٹوٹنے کےباعث جہاز توازن برقرارنہ رکھ سکا اور اس میں آگ لگ گئی ۔ فلوریڈا ایئرپورٹ پر ہوئے حادثے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے ۔
.......
/169