28 اکتوبر 2016 - 11:58
اسلام آباد کی پولیس نے تحریک انصاف کے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کیا

اسلام آباد کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن پر لاٹھی چارج کرکے وہاں موجود لوگوں کو منتشر کردیا اور بہت سے کارکنوں کو گرفتارکرلیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پراجازت کے بغیر کنونشن منعقد کرنے پر اسلام آباد کی پولیس نے کنونش کے مقام پر چھاپہ مارا اور تحریک انصاف کے بہت سے کارکنوں کو گرفتار کرلیا -پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کیا اور انہیں بسوں میں بیٹھا کر لے گئی- پولیس نے تحریک انصاف کے کنونشن میں موجود لوگوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کردیا - اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ نون کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے- انہوں نے کہاکہ جج صاحبان آئیں اور دیکھیں کہ اسلا آباد کی انتظامیہ کیا کررہی ہے - پی ٹی آئی کے رہنما نے پولیس پر الزام لگایا کہ اس نے خاتون کارکنوں پر تشدد کیا اور ان پر لاٹھیاں برسائیں -

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے جس کی وجہ سے کوئی اجتماع نہیں ہوسکتا - جبکہ پی ٹی آئی کا کہناہے کہ اس کنونشن کی انتظامیہ سے اجازت لی گئی تھی ، اور کسی ہال کے اندر جلسہ کرنا دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی نہیں ہے -ادھر پولیس کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو کارروائی کی جائے گی-

.......

/169