اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تسلط پسندانہ نظام اصل دشمن یعنی صیہونی حکومت سے عالم اسلام کی توجہ ہٹانے کی کوششوں مصروف ہے-
اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے، جو مراجع کرام سے ملاقات کے لئے قم کے دورے پر ہیں، جمعرات کو آیت اللہ العظمی ناصرمکارم شیرازی سے ملاقات میں کہا کہ تسلط پسندانہ نظام کے سرغنے کوشش کررہے ہیں کہ عالم اسلام کے اختلافات کو اصل مسئلہ بناکر رائے عام کی توجہ اصلی دشمن سے، جو کہ صیہونی حکومت ہے، ہٹادیں -انہوں نے کہا کہ ایران ایک ایسے علاقے میں واقع ہونے کے باوجود جو بدامنی کا شکار ہے انتہائی اعلی درجے کی سیکورٹی اور سلامتی کا حامل ہے -
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے بھی اس ملاقات میں عالم اسلام کے لئے تکفیری دہشت گردی کے خطرات کا ذکرکرتے ہوئے تکفریت کی جڑوں پر توجہ دینے اور امت اسلامیہ کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات میں کہا کہ عراق میں اربعین حسینی کا عظیم اجتماع، بیت المقدس کے غاصبوں اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے مظالم کی جانب دنیا کے حریت پسندوں اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والوں کی توجہ مبذول کرانے کا بہترین ذریعہ اور موقع ہے -
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے بھی اس ملاقات میں عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ صیہونی حکومت کو قراردیا اور کہاکہ انقلابی ہونے کا ایک معیار تسلط پسندی کی نفی اور صیہونی حکومت کے ظلم کی مخالفت اور جد وجہد کے راستے پر ثابت قدم رہنا ہے -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی سے بھی ملاقات میں ایران کے اندر اور سرحدوں پر سیکورٹی کی اعلی صورتحال اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کئے گئے لائحہ عمل سے متعلق رپورٹ انہیں پیش کی -
آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے بھی ایران میں پائی جانے والی سیکورٹی اور سلامتی پر حکام کا شکریہ ادا کیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲