27 اکتوبر 2016 - 06:48
روس کی پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش

روسی صدر ولاد میر پوتین نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردانہ کے انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولاد میر پوتین نے کوئٹہ میں وہابی دہشت گردانہ کے انسانیت سوز حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولاد میر پوتین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہوں کہ کوئٹہ دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بربریت کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔واضح رہے کہ روسی صدر نے اس سے پہلے کوئٹہ میں وکلا پر حملے کے بعد بھی پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس پاکستان کی مدد کو تیار ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

.......

/169