اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے منگل کے روز ماسکو میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ کی جانب دھماکہ خیز مواد پھینکا۔
ایک ذریعے نے نووستی کو بتایا کہ اس حملے کے فورا بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اس بارے میں تحقیقات شروع کر دیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے سے قبل امریکی سفیر کی رہائش گاہ کے اطراف میں ایسے کاغذ پھینکے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ امریکیو جلد از جلد یورپ میں اپنے اڈے بند کر کے چلے جاؤ۔
روسی پولیس کے اہلکار ماسکو میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ پر پہرہ دے رہے ہیں اور حالات پرسکون بتائے جاتے ہیں۔ روسی پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169