اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے تہران میں پیسیو ڈیفنس Passive Defense کی نیشنل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قوت ہر طرح کی سافٹ اور ہارڈ اسٹریٹیجی کو ساتھ میں لے کر چلنے میں مضمر ہے -
ان کا کہنا تھا کہ آج کے پر خطر ماحول میں ایران کسی بھی قیمت پر ہارڈ پاور سے بے نیاز نہیں رہ سکتا اور ضروری مواقع پر ان سے استفادہ کرناہوگا -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے پیسیو ڈیفنس کو ایران کی استقامتی ڈاکٹرائن کا ایک حصہ قرار دیا اور کہاکہ ہر طرح کے خطرات کا پیشگی مقابلہ کرنے کے تعلق سے ایرانی حکام اور عوام کے تجربات بے مثال ہیں اور دیگر ملکوں کے مقابلے میں یہ ممتاز پوزیشن شمار ہوتی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا والے ایران کو ایک بڑی علاقائی قوت کے طور پر دیکھتے ہیں تو یہ اسی حقیقت کی دلیل ہے - انہوں نے عالم اسلام کی توجہ صیہونی حکومت کی دشمنی سے ہٹا کر اسلامی سرزمینوں میں دہشت گردوں کے ذریعے جنگ و خونریزی کے منصوبے کی جانب موڑنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام فرعی موضوعات کی بنا پر صیہونیت مخالف اور امریکا مخالف اپنی پالیسیوں اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے -
علی شمخانی نے دشمنوں کے خطرات کا سافٹ طریقے سے مقابلہ کرنے کے میدان میں ایرانی عوام اور حکام کے وسیع تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو جب اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ ایران تمام تر دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اپنے ایٹمی حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا تو انہوں نے مجبورا ایران سے مذاکرات شروع کئے -
.......
/169