اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تمام حساس ادارے سپریم لیڈر کے احکامات کے مطابق دشمن کے اثر رسوخ اور ان کی سازشوں پر کڑی نظر رکهے ہوئے ہیں.
یہ بات علامہ 'سید محمود علوی' نے منگل کے روز ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) میں تین اراکین کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزارت انٹیلی جنس ملکی دفاع اور قوم کے نفادات کی تحفظ کے لئے بهرپور انداز میں کردار ادا کر رہی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مگر دشمن کے اثر رسوخ کے روکنے کے حوالے سے سپریم لیڈر کی حکیمانہ رہنمائی اور ان کے احکامات کے برعکس مؤقف اپنانا ایک طرح کی جفا ہے.
انہوں نے بتایا کہ سیاسی تنازعات میں دشمن کے اثر رسوخ کے مسئلے کو آلہ کار طور پر استعمال کرنے سے اس کے مقابلے میں رکاوٹ آجائے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲