24 اکتوبر 2016 - 14:06
ابوبکر بغدادی موصل سے شام کی طرف فرار: لبنانی اخبار کا دعویٰ

دھشتگرد ٹولے داعش کا سرکردہ البغدادی موصل سے شام کی طرف فرار کر گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ایک اخبار نے داعش کے سرکردہ ابوبکر البغدادی کے اپنے اہل خانہ اور پچاس دھشتگردوں کے ساتھ موصل سے شام کے سرحدی علاقوں کی طرف فرار کر جانے کی خبر دی ہے۔
النھار اخبار نے عراقی خفیہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے: گزشتہ روز داعشی عناصر کا عراق کے الرطبہ علاقے پر حملہ اسی غرض سے تھا تاکہ وہ عراقی فوج کی توجہ کو اس طرف موڑ کر البغدادی کو فرار کا موقع دے سکیں۔
دوسری طرف پیشمرگہ فورسز نے موصل کے شمال مشرق میں پائے جانے والے آٹھ دیہاتوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اس فورس کو موصل تک پہنچنے میں صرف ۹ کلو میٹر کا فاصلہ باقی بچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲