24 اکتوبر 2016 - 04:58
افغان فوج کی کارروائیوں میں 100 سے زائد طالبان اور داعشی ہلاک

افغان سیکورٹی فورس نے صوبہ جوزجان میں جاری زمینی اور فضائی کارروائی کے دوران درجنوں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے جوزجان کے گورنر ہاوس کے ترجمان محمد رضا غفوری نے کہا ہے کہ افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح فیض آباد ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی ہے۔

اس بمباری میں کم سے کم بتیس طالبان ہلاک اور اڑسٹھ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین طالبان کمانڈروں کے علاوہ ایک پاکستانی سیکورٹی افسر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں افغان فوجی کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران پانچ داعشی اور چھہتر طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں چونسٹھ طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

.......

/169