23 اکتوبر 2016 - 07:59
دیرالزور کے جنوبی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کی شدید بمباری

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ملک کے مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی شہر دیرالزور کے جنوبی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں - ان حملوں میں داعش کے بہت سے فوجی ساز وسامان بھی تباہ ہوگئے ہیں -شامی فوج نے دمشق کے علاقے غوطہ شرقی کے محلے خان الشیخ میں دہشت گردوں کا ایک ٹینک تباہ کردیا اور اس میں سوار سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں -

دوسری جانب قنیطرہ کے شمال میں دہشت گردوں نے شامی فوج کے اڈوں کی جانب پیشقدمی کرنے کی کوشش کی جس کو شامی فوج نے بری طرح ناکام بنادیا - شامی فوج کی اس کارروائی میں بھی پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے - اس درمیان المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ترکی کے بیس ٹینک صوبہ حلب کے شمال میں داخل ہوئے ہیں-

.......

/169