22 اکتوبر 2016 - 09:42
موصل آپریشن میں ترکی کی شرکت کے لیے امریکی وزیر دفاع کی درخواست

امریکی وزیر دفاع نے ترکی سے موصل آپریشن میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے دورۂ انقرہ کے دوران اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکی سے موصل کی آزادی کے آپریشن میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب عراق کے وزیر حیدر العبادی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ہم موصل کے آپریشن میں ترکی فوجیوں کی شرکت کے مخالف ہیں کیونکہ ان کی موجودگی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقیوں کی کوششوں میں رکاوٹ کا باعث بنے گی۔

عراق کے بعض سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ امریکہ کی بھرپور حمایت سے موصل کی آزادی کے آپریشن میں ترکی کی شرکت کا مقصد داعش کے دہشت گردوں کو میدان جنگ سے فرار کرانے کے لیے ایک محفوظ کوریڈور قائم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

.......

/169