21 اکتوبر 2016 - 12:51
موصل میں عراقی فورسز کی پیشقدمی / عراقی فورسز نے 57 سے زائد تیل کے کنویں آزاد کرالئے

موصل میں عراقی فورسز کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں سے 57 سے زائد تیل کے کنویں آزاد کرالئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موصل میں عراقی فورسز کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے، عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں سے 57 سے زائد تیل کے کنویں آزاد کرالئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراق فورسز موصل کو داعش سے واگزار کرانے کے لئے کارروائیوں میں مصروف ہیں جن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کئی مقامات پر جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کے کئی دیہاتوں کو بھی آزاد کرالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عراقی فورسز موصل سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں اور داعش دہشت گردوں کے فرار کے راتس کو بھی مسدود کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169