اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ موصل شہر کو جلد ہی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا اور شہر کا انتظام موصل کے ہی شہری سنبھالیں گے -
فواد معصوم نے دہشت گردی کی بیخ کنی اور عراق میں امن و امان کی برقراری اور ترقی وپیشرفت کے لئے سبھی عراقی اقوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے -
اس درمیان موصل سے خبریں ہیں کہ عراقی افواج نے موصل کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے جنوبی علاقے الشورہ کے قریب کے علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے اور اب وہ الشورہ شہر کے اندر داخل ہونے والی ہیں -
عراقی افواج نے اس علاقے میں داعش کے فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات کو بھی تباہ کردیا ہے -
عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ موصل کے مشرق میں عراقی افواج اور داعش کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے -
.......
/169