اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جموریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے ایران کی جیوپولیٹیکل اور سمندری پوزیش کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے جزیرہ کیش میں بحری صنعتوں سے متعلق اٹھارہویں کانفرنس کے اختتام پرکہا کہ ایران کی جیوپولیٹکل پوزیش بہت ہی اہم ہے -
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جیوپولیٹیکل اور اسرٹیجیک تھیوری کے لحاظ سے مغربی ایشیا کے علاقے میں ایک بڑا ملک ہے - انہوں نے تجارتی امور میں ایران کی سمندری سرحدوں کے فعال کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ترانوے فیصد درآمدات اور برآمدات سمندری راستوں سے انجام پاتی ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲