اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
چوہدری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران توانائی، صنعت اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بھی پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے ہمسایہ ملکوں سے جاملے گا اور اس طرح ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ چھیالیس ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک کثیر الجہتی ترقیاتی منصوبہ ہے جس پر چین اور پاکستان نے دستخط کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲