اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے ملک کے تمام حلقوں سے جوہری معاہدے کے نفاذ پر حکومت کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کا مغربی ممالک سے مطالبہ کرنے کو ایران کی شکست نہ سمجها جائے.
ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقے جزیرہ کیش میں منعقدہ 18ویں سمندری مصنوعات کی نمائش کے موقع پر صحافیوں کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے آزاد خیال حلقے، میڈیا اور دانشور قومی نگاہ اور غیرسیاسی انداز سے حکومت کی جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ تک بهرپور حمایت کریں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکام کی جانب سے مغربی ممالک سے سیاسی اور اقتصادی مطالبات کو ہرگز ملک کی شکست نہ سمجها جائے اور نہ ہی بے بنیاد اطلاعات کی بنا پر وطن عزیز کی خدمت کرنے والوں پر الزام نہیں لگانا چاہئے.
ایڈمیرل شمخانی نے سمندری مصنوعات کی نمائش کے موقع پر مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے بعد فراہم ہونے والے سازگار ماحول سے سمندری شعبے میں مزید ترقی کے لئے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سمندری شعبے سے متعلق ممکنہ خطرات کی موجودگی کو اپنی اتحاد اور طاقت میں مزید اضافہ کرنے کے لئے سنہری موقع سمجهنا چاہئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲