اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بی اے ایس ایف نامی کارخانے میں دھماکہ اس وقت ہوا جب کارکن خام کیمیائی مواد کے حامل ایک پڑے پائپ کی مرمت کر رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ پہلے مذکورہ پائپ میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑےعلاقے میں پھیل گئی جس کے بعد متعدد دھماکے بھی ہوئے۔آگ کے شعلے کئی گھنٹے تک بلند ہوتے رہے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی اضافی یونٹوں کو طلب کرنا پڑا۔ حکام نے اطراف کی آبادیوں میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور دھویں کے اثرات سے بچنے لیے اپنے گھروں کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔
.......
/169