17 اکتوبر 2016 - 20:07
آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے جنوب یاطر کی امام بارگاہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے جنوب یاطر کی امام بارگاہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانیوں نے موجودہ حالات کے ائینے میں اپنا مستقبل سنوارا  ہے کہاکہ  بیگانہ طاقتوں سے توقع رکھنے والے اگاہ رہیں کہ علاقے کے حالات و محاسبات بدل گئے ہیں ، بیگانہ افراد پر بھروسہ بے سود ہے ، لھذا سیاسی پارٹیاں خود اپنے پر اعتماد کرتے ہوئے کہ ملک کی سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور حتی امنیت کی مشکلات کو حل کریں ۔

حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے کہاکہ آل سعود سیاست کی آڑ میں اپنے خبیث اھداف تک پہونچنا چاہتا ہے کیوں کہ یمن کی جنگ انصارالله ، یمنی فوج اور عوامی گروہوں کے حق میں ختم ہونے والی ہے ، عراق میں بھی عراقی فوج اور عوامی فورس کے حق میں نیز شام میں بھی شامی فوج اور استقامت کے حق میں ختم ہونے والی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲