17 اکتوبر 2016 - 19:52
برطانوی تاجر برادری کی ایران میں تیل منصوبوں پر دلچسپی کا اظہار

برطانوی چیمبر اف کامرس کے حکام نے ایران کی پارس تیل اور گیس فیلڈ کمپنی کے حکام کیساته مشترکہ اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل منصوبوں پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی چیمبر اف کامرس کے حکام نے ایران کی پارس تیل اور گیس فیلڈ کمپنی کے حکام کیساته مشترکہ اجلاس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل منصوبوں پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

ایرانی تیل کمپنی کے نائب سربراہ برائے انجینرنگ اور ترقیاتی امور کے مشیر عمادی نے کہا ہے کہ لندن اور اسکاٹلینڈ کے مشترکہ چیمبر اف کامرس کی تجویز پر اسلامی جمہوریہ ایران کیساته مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں برطانیہ کی مختلف بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی.

اس اجلاس کے دوران برطانیہ اور اسکاٹلینڈ کے حکام نے تیل اور گیس شعبوں میں تکنیکی خدمات، کهدائی، گیس ٹرانسمیشن، پائپ لائن سنکنرن اور صحت اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفینگ دی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲