9 اکتوبر 2016 - 16:21
ہوگو چاویز ایوارڈ برائے امن، روسی صدر کو دینے کا اعلان

ونزویلا کے صدر نے آنجہانی صدر ہوگو چاویز کے نام پر امن کا عالمی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدرنیکولس میدورو نے آنجہانی صدر ہوگو چاویز کے مجسمے کی رونمائی کے موقع پر، ہوگو چاویز ایوارڈ برائے امن اور عوامی یکجہتی دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ یہ انعام ہر سال ، قومی اور عالمی شخصیات کو امن کے لیے انجام دی جانے والی کوششوں کے تناظر میں دیا جائے گا۔

صدر نیکولس میدورو نے کہا کہ آنجہانی صدر ہوگوچاویز کے نام سے موسوم ، امن کا پہلا عالمی ایوارڈ روس کے صدر ولادی میر پوتن کو دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169