9 اکتوبر 2016 - 15:58
روسی پارلیمنٹ نے شام اور روس کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

روسی پارلیمنٹ نے شام میں روسی فضائیہ کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق شام اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی توثیق کردی ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے اس سمجھوتے کی توثیق کردی ہے جس پر ماسکو اور دمشق نے دستخط کئے تھے -

ماسکو اور دمشق کے درمیان ہونےوالے سمجھوتے کے مطابق روسی فضائیہ کے کچھ دستے شام کی حمیمیم ایئربیس پر تعینات غیر معینہ مدت کے لئے تعینات رہیں گے -

اس سمجھوتے پراگست دوہزار پندرہ میں دستخط ہوئے تھے اور اب اس کی توثیق کے لئے اسے دوما میں پیش کیا گیا -

اس معاہدے کی توثیق کے حق میں روسی پارلیمنٹ کے چار سو چھیالیس ارکان نے ووٹ دئے- روسی فضائیہ کے دستے شام کی حکومت کی درخواست پر تعینات ہوں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169