9 اکتوبر 2016 - 12:27
ایران کی جانب سے یمن میں سعودی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں برابر کا شریک اور اس سلسلے میں جوابدہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کر کے یمن پر سعودی عرب کے حالیہ فضائی حملے کی مذمت کی۔ علی شمخانی نے اس بیان میں لکھا ہے کہ یمن میں سوگ کی رسومات ادا کئے جانے کے مقام پر سعودی عرب کی بمباری امریکہ کے بھیجے ہوئے ہتھیاروں سے کی گئی ہے اور امریکہ اس ظلم میں سعودی عرب کا برابر کا شریک اور اس سلسلے میں جوابدہ ہے۔

علی شمخانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے، کہ مغربی رائے عامہ کو جان لینا چاہئے کہ ان کی حکومتوں کا جنگ یمن جاری رکھنے کے سلسلے میں کیا کردار ہے، لکھا ہے کہ مغرب کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ یہ اسلحہ یمن کے خلاف فوجی جارحیت اور یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کے سلسلے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز پر یمن کی فوج کا حملہ یمن کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا دفاع اور جارح کے خلاف اقدام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲