اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کیساته تعلقات منقطع کرنے پر کینیڈا کی سابقہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
یہ بات جسٹن ٹراڈیو نے ٹورنٹو میں سابقہ حکومت پر ایران سے تعلقات منقطع کرنے کے الزامات کے حوالے سے میڈیا کیساته گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران سے سیاسی اور نظریاتی وجوہات کی بنا پر تعلقات ختم کئے.
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے 2012 میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور کینیڈا سے ایرانی سفیر کو واپس بهجوا دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مکمل طور پر منقطع ہو گئے.
گزشتہ مہینے میں نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے مختلف موضوعات بالخصوص دوطرفہ تعلقات کی بحالی پر مذاکرات کئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲