8 اکتوبر 2016 - 10:30
ایران اور فرانس کی کارساز کمپنیوں نے باہمی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں

ایران کی سائیپا اور فرانس کی سٹرون کپمنیوں کے درمیان تعاون کے اس سمجھوتھے پر جمعے کے روز ایران کے شہر کاشان میں دستخط کیے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کارسازکمپنی سائپا کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ دونو کمپنیاں، نئی گاڑیوں کی ڈیزائننگ، پروڈکشن لائن کے قیام اور ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سٹرون گاڑیوں کے نئے ماڈل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں تیارہ کردہ گاڑیاں بیک وقت ایران کے اندر اور یورپی ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

سائپیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ نئی سٹرون کار کا انجن یوور چھے اسٹینڈر کے مطابق ہوگا جسے بعد میں ترقی دیکر یور سات تک لے جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار ہونے والی کاروں کی پہلے کھیپ دوہزار انیس تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169